وکٹ پر پہلے ہی دن سے ٹرن متوقع
چینائی۔ ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف کل یہاں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میں کامیابی ضرورت ہوگی تاکہ آئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا جاسکے ۔ہندوستان چینائی میں پہلا ٹسٹ 227 رنز کے بڑے فرق سے گنواچکا ہے اور ٹسٹ چمپیئن شپ کے فہرست میں پہلے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گیا تھا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے مقام سے پہلے مقام پر پہنچ گئی تھی۔ کوہلی کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم کو اب فائنل میں پہنچنے کے لئے چار میچوں کی سیریز میں2-1 یا3-1 سے جیتنے کی ضرورت ہے جبکہ انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے کے لئے 3-1 ، 3-0 یا 4۔0 کی ضرورت ہے ۔ اگر یہ سیریز ڈرارہتی ہے تو آسٹریلیا فائنل میں پہنچ جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی فائنل میں جگہ یقینی ہوچکی ہے ۔انگلینڈ نے پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں578 رنز بناکر ہندوستان پر دباؤ ڈالا تھا تاکہ کوہلی کی ٹیم آخر تک ابھر نہ سکے اور میچ کے پانچویں اورآخری دن 420 رنز کے ہدف کے تعاقب میں192 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔ ۔ ہندوستان کی پہلی اننگز میں چیتشور پجارا نے 73 ، رشبھ پنت نے91 اور واشنگٹن سندر نے ناٹ آؤٹ85 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں اوپنر شبھمن گل نے 50 اور کپتان وراٹ کوہلی نے 72 رنز بنائے ۔ بولنگ کے نقطہ نظر سے آف اسپنر روی چندرن اشون نے61 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔