ہندوستان کو افغانستان میں دولت اسلامیہ سے لڑنا چاہئے : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ہندوستان سے یہ کہہ کر انوکھا مطالبہ کردیا کہ اسے افغانستان میں دولت اسلامیہ جنگجو گروپ سے لڑائی کرنی چاہئے۔ ہندوستان پہلے سے ہی وہاں موجود ہے تاہم وہ دولت اسلامیہ کے خلاف برسرپیکار نہیں ہے بلکہ امریکہ یہ لڑائی لڑ رہا ہے۔ امریکہ 7000 میل کی دوری پر ہے جبکہ افغانستان کے دیگر پڑوسی ممالک آس پاس ہی ہیں اور دولت اسلامیہ تک ان کی رسائی بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے لہٰذا ان تمام ممالک کو دولت اسلامیہ جنگجو گروپ کے خلاف صف آراء ہوجانا چاہئے۔