کوئنس ٹاؤن: تجربہ کار فاسٹ بولر جھولن گوسوامی کے تین وکٹ لینے کے باوجود، ہندوستان نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل تیسرے ونڈے میں شکست سے نہیں بچ سکا کیونکہ میزبان ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں تین وکٹ سے جیت درج کیاور سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کی۔دوسرے ونڈے سے باہر ہونے والی جھولن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 279 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف پانچ گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔ہندوستان اس دورے پر اپنی پہلی جیت کے راستے پرگامزن تھا جب نیوزی لینڈ کے چھ وکٹ 35 ویں اوور میں 171 پر گرگئے تھے لیکن لارین ڈاؤن (65 ناٹ آؤٹ) نے ٹیم کو پانچ گیندیں باقی رہ کر ہدف تک پہنچا دیا۔خواتین کی ونڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسری سب سے زیادہ نشانہ کے تعاقب میں جیت ہے۔ نیوزی لینڈ نے آخری 15 اوورز میں 105 رنز بنائے اور آخری دس اوورز میں صرف چار وکٹیں رہ کر 64 رنز جوڑے۔ ہندوستانی بولرس ان کے نچلے آرڈر کو آؤٹ نہیں کرسکے۔ڈاؤن اور کیٹی مارٹن (35) نے ساتویں وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت داری کی۔نیوزی لینڈکو آخری دو اوورز میں 18 رنز درکار تھے۔ جھولن نے 49 ویں اوور میں 12 رنز دیے۔ آخری اوور میں ڈاؤن نے پہلی ہی گیند پر دیپتی شرما کو چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔