کویڈ 19عالمی وباء کے ردعمل کی طرف اپنی جاری اقدامات کے حصہ کے طور پر گوگل نے اپنے نئے پہل کا بھی اعلان کیاہے
نئی دہلی۔ گوگل اور الفا بیٹ کے سی ای اور سندر پیچائی نے پیر کے روزاعلان کیاکہ ہندوستانی کے لئے گوگل کے عصری فنڈ کے ذریعہ جس میں کے تحت کمپنی75,000کروڑ یا ایک اندازے کے مطابق 10ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اگلے سات سالوں میں ملک میں عصری تبدیلی کے لئے کرے گی۔
گوگل فار انڈیا کے ضمن میں منعقدہ ان لائن کانفرنس کے دوران پچائی نے کہاکہ ”ہم مشترکہ اکیوٹی سرمایہ‘ شراکت داری کی سرمایہ کاری اور اپریشنل‘ انفرسٹچکر اور ایکو سسٹم کے ذریعہ سرمایہ کاری کریں گے۔
مستقبل کے ہندوستان اور عصری معیشت میں ہمارے بھروسہ کی یہ عکاسی ہے“۔ مذکورہ فنڈس کی فوکس چار علاقے میں ہوگا جو ہندوستان کی عصریت پر کافی اہم ہیں۔
اس میں انٹرنٹ تک سستی رسائی اور ہر ہندوستانی کے لئے اس کی اپنی زبان میں معلومات کی فراہمی اور نئے پراڈکٹس کی تعمیر اور خدمات جن کی ہندوستان کی منفردضروریات سے گہری وابستگی ہے‘ جس میں تعلیم‘ زراعت‘ صارف ٹکنالوجی اورصحت شامل ہیں۔
مذکورہ گوگل برائے ہندوستان عصری فنڈ کی توجہہ خاص طور پر چھوٹی اور درمیانی کاروبار پر مرکوز ہوگی کیونکہ وہ اپنی عصری تبدیلی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پچائی نے کہاکہ اس کے علاوہ دیگر شعبہ جس میں سرمایہ کاری پر توجہہ دی جائے گی وہ مفید ٹکنالوجی اور مصنوعی ذہانت برائے سماجی اچھائی‘ بشمول عصری تعلیم‘ وبائی قیاس اور دیہی معیشت کی مدد پر مشتمل ہیں۔
تقریب سے خطاب خصوصی خطاب کے ذریعہ ہندوستان کے مرکزی وزیر ائی ٹی روی شنکر پرساد نے نئے فنڈس کے ساتھ امیدظاہر کی کہ گول اپنے توجہہ ملک کے اسٹارٹ اپس پر مزید توجہہ مرکوز کرے گا۔
کویڈ 19عالمی وباء کے ردعمل کی طرف اپنی جاری اقدامات کے حصہ کے طور پر گوگل نے اپنے نئے پہل کا بھی اعلان کیاہے۔