ہندوستان کو ملیں گی جاپان سے 2 شنکانسن ٹرینیں بطور تحفہ

   

ممبئی: ہندوستان اور جاپان کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک تعلقات اور ہندوستان کے بلٹ ٹرین پروجیکٹ کو فروغ دینے کی غرض سے جاپان، ممبئی تا احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کاریڈور کے معائنیکیلئے ہندوستان کو 2 شنکانسن ٹرین سیٹ بطور تحفہ دے گا۔ یہ شنکانسن ٹرین سیٹ ای 5 اور ای 3 ماڈل پر مشتمل ہوں گے۔ امید ہے کہ یہ ٹرینیں 2026 کے اوائل تک ہندوستان پہنچیں گی اور بلٹ ٹرین کاریڈور کے فعال ہونے سے قبل انجینئروں کی تربیت و تکنیکی واقفیت کے لیے استعمال ہوں گی تاکہ وہ شنکانسن ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر آشنا ہو سکیں۔ جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان اور جاپان کے درمیان بات چیت جاری ہے کہ 2030 کی دہائی کے اوائل میں ایم اے ایچ ایس آر کاریڈور پر اگلی نسل کی ای 10 سیریز شنکانسن ٹرینیں بھی متعارف کرائی جائیں۔