ہندوستان کو کشتی میں 4 میڈلس ملیں گے :بھوشن

   


جالندھر۔ ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستانی پہلوان اس سا ل جولائی اگست میں ہونے والے ٹوکیو اولمپ میں چار میڈلس جیتیں گے۔برج بھوشن نے یہ بات لولی پروفیشنل یونیورسٹی جالندھر میں شروع ہونے والی دو روزہ نیشنل گریکو رومن ریسلنگ چمپئن شپ سے پہلے ریفری کلینک اجلاس کے دوران تمام تکنیکی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔برج بھوشن نے امید ظاہر کی کہ گذشتہ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان نے ریسلنگ میں میڈل جیتا تھا ، لیکن اس مرتبہ چارکھلاڑی اولمپکس میں ملک کے لئے میڈل جیتیں گے-