عالمی بینک کے معیارات کے مطابق اعلی آمدنی والے ملک کا درجہ حاصل کرنے کے لئے 2047تک فی کس آمدنی 21,664امریکی ڈالر سے زائد ہونا چاہئے جبکہ ہندوستان کی فی الحال فی کس آمدنی ایک اندازے کے مطابق 2500امریکی فی ڈ الر ہے۔
نئی دہلی۔ ریزو بینک آف انڈیا(آر بی ائی) نے اپنے جولائی کے بلیٹن میں کہاکہ ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی کے لئے اگلے 25سالوں تک 7.6فیصد کی ترقی درکار ہے تاکہ ملک ایک ترقی یافتہ معیشت بن سکے۔
سنٹرل بینک کے ماہانہ بلیٹن کے مطابق جو پیر کے روز جاری کیاگیا ہے عالمی بینک کے معیارات کے مطابق اعلی آمدنی والے ملک کا درجہ حاصل کرنے کے لئے 2047تک فی کس آمدنی 21,664امریکی ڈالر سے زائد ہونا چاہئے جبکہ ہندوستان کی فی الحال فی کس آمدنی ایک اندازے کے مطابق 2500امریکی فی ڈ الر ہے۔
عالمی بینک کی تصدیق کے بموجب ایک ملک کی سالانہ فی کس آمدنی 2023-23میں 13,205یا اس سے زائد امریکی ڈالر کی ہوتاکہ اس ملک کو اعلی آمدنی والے ملک کے طور پر تسلیم کیاجاسکے۔
آر بی ائی بلیٹن نے نوٹ کیاکہ ”اس نشانہ کو پورا کرنے کے لئے‘مذکورہ درکار حقیقی جی ڈی پی سالانہ کمپاؤنڈ ترقی کی شرح(سی اے جی آر) برائے ہند2023-24سے 2047-48کے دوران 7.6فیصد پر کام کرنی ہوگی“۔
بلیٹن میں کہاگیا ہے کہ 2047-48تک ایک اعلی سطحی آمدنی والا ملک بننے کے لئے‘ ہندوستان کے فی کس جی ڈی پی کو برائے نام شرائط میں 10.6فیصد کا سی اے جی آر ریکارڈ کرنا ہوگا۔