ہندوستان کوG20 کی صدارت ، آج کل جماعتی اجلاس

   

نئی دہلی : ہندوستان یکم ؍ ڈسمبر سے G20 کا صدر ہے۔ ایک سال تک اس صدارت کے دوران مختلف پروگراموں پر تبادلہ خیال کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے 5 ڈسمبر کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر کانگریس ملک ارجن کھرگے، وزرائے اعلیٰ ممتابنرجی ، ایم کے اسٹالن، نوین پٹنائک کے علاوہ صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو پیر کی شام راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والے کل جماعتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی اور بی جے پی کے درمیان سیاسی تنازعہ کے باعث چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھر راؤ کے اجلاس میں شرکت کی توقع نہیں ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بتایا کہ انہوں نے تمام قائدین اور پارٹی صدور سے شخصی طور پر بات کی ہے۔