ہندوستان کیلئے تمام پروازوں پر سعودی عرب کی پابندی

   

ریاض: حکومت سعودی عرب نے کوروناوائرس کے کیسوں میں اضافہ کے درمیان ہندوستان سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی عرب کے جنرل اتھاریٹی آف سیول ایوی ایشن نے کہا کہ ہندوستان کے علاوہ برازیل اور ارجنٹینا کے پروازوں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہیکہ ہندوستان اب تک کورونا پر قابو نہیں پا سکا۔اس لئے ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر نہیں لگا سکتے۔تاہم پاکستان پر پابندی نہیں رہے گی کیونکہ پاکستان نے کورونا پر قابو پا لیا ہے اور وہ سفری پابندیوں سے آزاد ہے۔