نئی دہلی: نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان کی تقسیم تاریخی غلطی تھی۔ انہوں نے کل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان سے کیا جس میں انہوں نے بھی ہندوستان کی تقسیم کو تاریحی غلطی قرار دیا تھا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان کی تقسیم سے کشمیریوں کو ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں مسلم برادری کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک تقسیم نہیں ہوتا تو ہندوستان مزید طاقتور ملک ہوتا جس میں دونوں طبقات پرامن طریقہ سے رہ پاتے۔ پارلیمنٹ کے احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہول گاندھی کی جانب سے ہندوتوا سے متعلق سوال پر ا نہوں نے کہا کہ مذاہب خراب نہیں ہوتے بلکہ ان کے ماننے والوں میں خرابیاں ہوسکتی ہیں۔