ہندوستان کی ملائیشیا پر 11-1سے شاندار کامیابی

   

موکی (چین)، 6 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے ایشین جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں اتوار کو اپنے دوسرے گروپ میچ میں ملائیشیا کو 11-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ دو بار کی چیمپئن اور موجودہ دفاعی چیمپئن ہندوستانی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف پہلے میچ میں 4-1 کی کامیابی کے بعد مزید منظم اور پراعتماد کھیل پیش کیا۔ سات مختلف کھلاڑیوں نے گول کیے ۔ ہندوستان نے چار گول فیلڈ پلے ، پانچ پنالٹی کارنر اور دو پنالٹی اسٹروک سے کیے ۔ ہندوستان نے پہلے ہی منٹ میں پوجا ساہو کے پنالٹی اسٹروک پر گول سے برتری حاصل کی۔ چوتھے منٹ میں پورنیما یادو نے اسکور 2-0 کیا، جبکہ آٹھویں منٹ میں بنیمہ دھن اور 14ویں منٹ میں کرشنا شرما نے گول کرکے برتری 4-0 کردی۔ دوسرے کوارٹر میں پورنیما نے 17ویں منٹ، سکھ ویر کور نے 21ویں اور گیتا یادو نے 28ویں منٹ میں گول کیے ، جس سے ہاف ٹائم تک ہندوستان کو 7-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔ ملائیشیا کی جانب سے نور محمد نے 38ویں منٹ میں واحد گول کیا، لیکن ہندوستان نے اس کے بعد بھی دباؤ برقرار رکھا۔ پوجا ساہو نے 42ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر گول کیا، جبکہ سانیکا چندرکانت مانے نے 43ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 9-1 کردیا۔