مذکورہ ’محبت کی دوکان‘ عمومی طور پر راہول گاندھی کے لئے حوالہ دیاجاتا ہے‘ اپنی تقریروں میں جو اس اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں۔
گوہاٹی۔ آسام چیف منسر ہیمانتا بسواس شرما نے اتوار کے روز ائی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف جیت پر ہندوستان کو مبارکباد نہیں دینے کے لئے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی پر لفظی حملہ کیا۔ شرما نے ایکس پر لکھا کہ ”ایک روز قبل ہندوستان نے ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان کوشکست دی۔
سارا ملک خوشی سے جھوم اٹھا اورجیت کا جشن منایا۔ مگر محبت کی دوکان نے ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا“۔
ہفتہ کی شام کو احمد آباد میں ائی سی سی مینس ورلڈ کپ کے ایک گروپ میاچ میں ہندوستان نے سات وکٹوں سے پاکستان کوشکست دی ہے‘ ٹورنمنٹ میں یہ روایتی حریفوں کے درمیان میں یہ پہلا مقابلہ تھا۔
مذکورہ ’محبت کی دوکان‘ عمومی طور پر راہول گاندھی کے لئے حوالہ دیاجاتا ہے‘ اپنی تقریروں میں جو اس اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں۔
اس سے قبل کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے سرما نے کہاتھا کہ اسے افغانستان اورپاکستان میں مخلوط حکومت بنانا چاہئے اور دعوی کیاکہ اسرائیل اور حماس کے جاری تنازعہ پر اپوزیشن پارٹی کا موقف ان دو پڑوسی ممالک سے میل کھاتا ہے۔
انہو ں نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”اگر آپ مجھ سے پوچھتے ہیں تو کانگریس کو اگلی حکومت طالبان کے ساتھ ملکر افغانستان میں اور عمران یاشہباز شریف کے ساتھ ملکر پاکستان میں بنانی چاہئے“۔