ہندوستان کے تیز رفتار ترقی کرنے والے شہروں میں بنگلور اور حیدرآباد سرفہرست

   

انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور سرویس سیکٹر کو توسیع، معیشت کے استحکام کی سمت پیشرفت
حیدرآباد 7 جولائی (سیاست نیوز) انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبہ جات میں تیزی سے ترقی کے نتیجہ میں بنگلور اور حیدرآباد کا شمار ملک کے تیز رفتار ترقی پانے والے شہروں میں ہوچکا ہے۔ ہندوستان کے تیزی سے ترقی حاصل کرنے والے ٹاپ 10 شہروں کی نشاندہی کی گئی اور شہری علاقوں میں توسیع کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔ سروے کے مطابق معاشی سطح پر سرگرمیوں میں اضافہ اور خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور سرویس سیکٹرس کی توسیع کے نتیجہ میں بنگلور ملک میں سرفہرست ہے۔ بنگلور میں ترقی کی شرح 9.8 فیصد درج کی گئی ہے۔ حیدرآباد 9.5 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پونے کو 8.9 فیصد کے ساتھ تیسرا اور 8.3 فیصد کے ساتھ چینائی کو چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔ گجرات کا دارالحکومت احمدآباد 8.1 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے سبب شہری علاقوں کی توسیع اور ترقی میں سورت، نوئیڈا، گروگرام، لکھنؤ اور ناگپور بھی شامل ہیں۔ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کا شہروں کی ترقی پر خصوصی انحصار ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں انفراسٹرکچر شعبہ کی تیز رفتار ترقی سے نہ صرف ملک کی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔V/1/a/b