ہندوستان کے تین تعلیمی اداروں کو ناسا کا ایوارڈ

   

واشنگٹن ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے تین تعلیمی اداروں کو ناسا کے سالانہ ایکسپلوریشن روور چیلنج مقابلہ کیلئے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ ناسا ہائی اسکول اور کالج کے طلباء کو روونگ وہیکلس کی تیاری اور ان کی آزمائش کیلئے اپنے ہیڈکوارٹرس پر مدعو کرتا ہے جو مستقبل کے چاند، مریخ اور دیگر سیاروں کے مشن کیلئے کارآمد ثابت ہوں گے۔ کے ٹی ایف ٹی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، غازی آباد، مکیش پٹیل اسکول آف ٹکنالوجی مینجمنٹ اینڈ انجینئرنگ، ممبئی اور لولی پروفیشنل یونیورسٹی پھگواڑہ، پنجاب کو مختلف زمروں میں ایوارڈس کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔