متھرا: اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کے رکن کی قیام گاہ پر پولیس پرسونل کو تعینات کردیا گیا ہے کیوں کہ مہاسبھا ممبر نے چیف منسٹر اترپردیش سے اجازت طلب کی کہ اسے اپنی زندگی ختم کرنے دیا جائے۔ اس نے کہا ہے کہ جنم اشٹمی کے موقع پر شاہی عیدگاہ مسجد میں پوجا کی اگر اجازت نہیں دی جاتی ہے تو پھر اسے اس کی زندگی ختم کرنے کی اجازت دے دی جائے۔