ہندو ‘شادی سے پہلے 2تا3 ناجائز بیویاں رکھتے ہیں

,

   

بدرالدین اجمل کے متنازعہ بیان پر ہنگامہ، بی جے پی کا جوابی حملہ

گوہاٹی : رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے کہا کہ ‘ہندو شادی سے پہلے 2تا3 بیویاں رکھتے ہیں۔ بدر الدین کے اس متنازعہ بیان پر چاروں طرف سے تنقید ہو رہی ہے۔ یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے اس بیان کی مذمت کی ہے اور اسے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا بیان قرار دیا ہے۔ آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل آبادی میں اضافے پر متنازعہ بیان دینے پر تنقیدوں کی زد میں ہیں۔ دوسری جانب بی جے پی لیڈر جیویر شیرگل نے کہا کہ وہ سرخیوں میں رہنے کے لیے ایسے بیان دے رہے ہیں۔دراصل، اے آئی یو ڈی ایف کے صدر بدرالدین اجمل نے آبادی میں اضافے پر کہا تھا کہ وہ (ہندو) 40 سال سے پہلے غیر قانونی طور پر 2 تا3 بیویاں رکھتے ہیں۔ 40 سال کے بعد بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کہاں رہتی ہے۔ انہیں مسلم فارمولہ اپناکر اور 18تا20 سال کی عمر میں اپنے بچوں کی شادی کرا دینی چاہئے۔بدرالدین اجمل نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر جگہ مسلمانوں کو الگ تھلگ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ حکومت صرف ہندوؤں کو مضبوط بنانے کا کام کر رہی ہے۔ بدرالدین اجمل نے کہا کہ مسلمانوں کو بھی مضبوط بننا چاہیے۔ اس بیان کا ویڈیو وائرل ہوا اور اس کی مذمت بھی کی گئی۔اسلام قبول کرنے کے بعد دیپکا نے بدلا تھا نام، فیضہ ابراہیم بن کر خوش ہیں اداکارہ ۔بدرالدین اجمل کے بیان پر اتر پردیش کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی کو ہر گز قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ساتھ ہی بی جے پی کے ترجمان جیویر شیرگل نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو بچانے کے قابل نہیں ہیں، دوسرے مذاہب کو مشورہ د ے رہے ہیں۔ ہندوستان کی تہذیب قانون کے مطابق چلتی ہے۔ وہ میڈیا کی سرخیوں میں آنے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں۔