ہند۔ارجنٹینا مقابلہ 1-1 سے ڈرا

   


بیونس آئرس : ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے عالمی نمبر 2 ارجنٹینا کے خلاف بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے دورے کا اختتام 1-1 سے کیا۔ ارجنٹینا کے دورہ پر کھیلے گئے آخری مقابلہ میں کپتان رانی نے 35 ویں منٹ میں گول کیا جبکہ میزبان ٹیم کے لئے ایمیلیا فورچیریو نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کیا۔ ہندوستان کا یہ میزبان ٹیم کے خلاف چوتھا مقابلہ تھا جبکہ ایک دن قبل کھیلا جانے والا تیسرا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا۔ اِس دورے پر ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے پہلے ارجنٹینا کی جونیر ٹیم کے خلاف 2-2 ، 1-1 سے برابر کیا جس کے بعد اسے ارجنٹینا بی ٹیم کے خلاف 1-2 ، 2-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ ارجنٹینا کی سینئر ٹیم کے خلاف اسے 2-3 اور 0-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔