ہند۔ یو اے ای میں اہم معاشی معاہدے پر دستخط

,

   

نئی دہلی : ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے وسیع تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے پر آج دستخط کئے ہیں جس کے تحت ایک دوسرے کی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ 5 سال میں تجارتی حجم 100 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب آن لائن ہوئی جو متحدہ عرب امارات کا گزشتہ برس ستمبر میں خود کو کاروباری مرکز کے طور پر مضبوط کرنے کے لیے کیے گئے معاہدے کے بعد پہلا بڑا معاہدہ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النیہان نے دونوں ممالک کے عہدیداروں کے دستخطوں کی تقریب میں موجود رہے۔وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان ‘دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل’ ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے بیان میں کہا کہ جامع معاشی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) سے اگلے تین سے 5 برسوں میں دوطرفہ سالانہ تیل کے علاوہ تجارتی حجم 60 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔
اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا وسیع بہاؤ ہوگا اور اس سے مزید کاروباری مواقع کے دروازے کھلیں گے’۔انہوں نے کہا کہ معاہدے سے متحدہ عرب امارات اور ہندوستانی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کم ہوجائے جبکہ 10 برسوں میں تمام ٹیرف ختم کردیے جائیں گے تاہم معاہدے کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔