ہند ، امریکہ نے معاشی صورتحال کا جائزہ لیا

   

واشنگٹن: وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے چہارشنبہ کے روز اپنے امریکی ہم منصب جینیٹ ییلن کے ساتھ موجودہ عالمی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سیتا رمن نے اس دورے میں سب سے پہلے امریکی وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے ۔ اس دوران انہوں نے ییلن کو نومبر میں ہندوستان میں منعقد ہونے والی یو ایس۔ انڈیا اکنامک اینڈ فنانشیل کوآپریشن میٹنگ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ وزیر فینانس بننے کے بعد ییلن کا یہ پہلا دورہ ہند ہوگا۔ سیتا رمن اور ییلن نے دونوں ممالک کے باہمی مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان کے زیر صدارت ہونے والے جی 20 اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔