موہالی۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے جمعرات کو تصدیق کی کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ کو سینئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی کے لیے یادگار بنانا چاہتی ہے۔ جمعہ کو شروع ہونے والے اس ٹسٹ میں کوہلی 100 ٹسٹ میں شرکت کرنے والے 12ویں ہندوستانی اور 71ویں ٹسٹ کرکٹر بن جائیں گے۔ یہ کوہلی کے لیے بالکل شاندار سفر رہا ہے۔ جب سے انہوں نے اپنا ڈیبیوکیا اور اب جاکر اپنا 100 واں کھیل کھیلنا، یہ ایک طویل سفر اور شاندار رہا ہے۔ انہوں نے اس مخصوص فارمیٹ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ دیکھنا بہت اچھا رہا اور یہ اس کے لیے ایک طویل سفر رہا ہے ۔ ہم یقینی طور پر اسے اس کے لیے ایک خاص بنانا چاہتے ہیں؛ ہم سب اس تاریخی مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا کے ٹسٹ کپتان دیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ جمعہ کو آئی ایس بندرا پی سی اے اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف ٹیم کے 300 ویں ٹسٹ میچ میں اپنی ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ دلچسپ یہ ہے کہ سری لنکا کا 300 واں ٹسٹ میچ، کولمبو میں انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میں داخل ہونے کے تقریباً 40 سال بعد، سینئر ہندوستانی بیٹر ویرات کوہلی کے100 ویں ٹسٹ کے ساتھ ساتھ روہت شرما کے بطورکپتان کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے سے میل کھاتا ہے۔ سری لنکا کے300 ویں ٹسٹ میچ کی کپتانی کرنا میرے لیے بہت اچھا احساس ہے، میں نے کھیلنے سے پہلے اس کی توقع نہیں کی تھی۔ مجھے اس کے بارے میں دو تین دن پہلے معلوم ہوا، یہ میرے لیے بڑے اعزازکی بات ہے۔ 300 ویں میچ میں کپتان اور سری لنکا کے لیے بہترین نتیجہ دینے کی پوری کوشش کروں گا ،کرونارتنے نے میچ سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا۔