نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ کے سکھوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے ، ایندھن کے ٹینکروں کے ساتھ آئی ایل 78 طیارے اور کارگو طیارہ سی 17 کل سے یونان کے اینڈراویڈا ایئر بیس میں شروع ہونے والی کثیر ملکی فضائی مشق میں اپنی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے ۔ فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ 11 اپریل تک جاری رہنے والی اس مشق کا اہتمام یونان کی ہیلینک ایئر فورس کر رہی ہے اور اس میں تقریباً 15 ممالک کی فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔یہ ایک دو سالہ کثیر ملکی فضائی مشق ہے جس کی میزبانی ہیلینک ایئر فورس کرتی ہے ۔ یہ فضائی افواج کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے ، حکمت عملی کے علم کا تبادلہ کرنے اور فوجی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئیایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے ۔