ہند ۔ پاک کشیدگی ‘ اہم تنصیبات پر سکیوریٹی سخت

   

ڈی آر ڈی ایل اور ڈی آر ڈی او کے قریب پولیس فورس متعین
حیدرآباد ۔ /28 فبروری (سیاست نیوز) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر دونوں شہروں میں اہم دفاعی تنصیبات کے اطراف سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ کنچن باغ ، سنتوش نگر میں واقع ڈی آر ڈی ایل اور ڈی آر ڈی او کے قریب پولیس فورس کو متعین کیا گیا ہے اور گشت میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر انٹلیجنس ایجنسیوں کی ہدایت پر حیدرآباد پولیس سے چوکسی اختیار کرتے ہوئے اہم دفاعی تنصیبات کو کسی بھی قسم کے دہشت گرد حملے سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض دفاعی تنصیبات کے قریب بیرونی ممالک کے پناہ گزینوں کے کیمپس موجود ہیں اور ان دفاعی اداروں پر خاص توجہ کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ کے انٹلیجنس شعبہ کی جانب سے بھی مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے ۔