ہنمکنڈہ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

   

ورنگل ۔ 28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی تلگو دیشم سکریٹری و ہنمکندہ انچارج ایم ڈی رحیم نے آج ہنمکنڈہ کے مختلف علاقوں نندیتا نگر ،رام نگر ،راجا جی نگر ،ودیا نگر کالونیوں کا دورہ کرتے ہوئے مقامی عوام کو مختلف احتیاطی مشورے دیئے ۔اس موقع پر ایم ڈی رحیم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہنمکندہ میں جب کبھی بارش ہوتی ہے کئی کالونیوں میں پانی ٹہر جاتا ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آجاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہنمکنڈہ میں سیلاب زدہ علاقوں ،نالوں سے کے کاموں کو انجام دیا جائے ۔اور پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔انہوںنے مقامی عوام کو بارش کے سبب چوکنا رہنے کی خواہش کی ۔اس موقع پر دوسرے افراد بھی موجود تھے ۔