ہنمکنڈہ میں 18اکٹوبر کو مرکزی جشن میلا النبی ؐ

   

پوسٹر کا رسم اجراء ،مولانا خواجہ جعفر العابدین کی پریس کانفرنس

ورنگل ۔مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی نے کہاکہ مرکزی میلاد کمیٹی ہنکنڈہ ،ورنگل کے زیر اہتمام 26واں جشن میلاد النبی ﷺ کا18اکٹوبر ،بروز پیر ،بوقت 9بجے شب ،بمقام زکریا فنکشن ہال رائے پورہ ہنمکنڈہ میں بڑے پیمانے پر شان و شوکت کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔انہوںنے رائے پورہ میں واقع مدرسہ عربیہ جامعہ برکاتیہ میں میلاد کمیٹی کے ذمہ داروں کے ساتھ ملکر پریس کانفرنس کو مخاطب کیا ۔انہوںنے جلسہ کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ اس جلسہ کی صدارت محمد خورشید احمدصدر میلاد کمیٹی و مالک خورشید ہوٹل منڈی بازار کریں گے ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مفتی محمد شعیب آسوی لکھنو ( اتر پردیش ) مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی قادری مولانا حافظ محمد عرفان قادری ،مولانا خواجہ جعفر العابدین قادری رضوی ورنگل ،سید مخدوم محی الدین(بزبان تلگو )مخاطب کریں گے ۔قرآت کلام پاک قاری مقصور الرحمن عثمانی پیش کریں گے ۔اور نظامت کے فرائض مولانا عدنان حضرمی نظامی کام جامعہ نظامیہ حیدر آباد انجام دیں گے ۔قبل ازیں جلسہ سے متعلق دیواری پوسٹر کا رسم اجراء عمل میں لایا گیا ۔اس پریس کانفرنس کے موقع پر سابق ڈپٹی میئر خواجہ سراج الدین ،کمیٹی کے ذمہ داران مولانا افضل علی شاہ ،محمد یعقوب علی ،محمد منصور علی ،محمد رفیع الدین سراج ،محمد عبدالماجد ،سید شفیع احمد اور دیگر موجود تھے ۔