انڈیا بک آف ریکارڈز میں نام درج ۔ گولڈ میڈل کا حصول
حیدرآباد۔11 اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ میں 23 ماہ کی چھوٹی بچی نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے انڈیا بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔ ہنمکنڈہ ضلع اپل گاوں کی ساکن یہ چھوٹی بچی مختلف گانے گا کر، پہیلیاں حل کرکے سب کو حیران کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 23 ماہ کی شریانوی کرشنا کے والد سائی رام سافٹ ویئر انجینئر ہے اور وہ حیدرآباد میں مقیم ہیں۔شریانوی کرشنا نے 23 ماہ کی عمر میں باوقار انڈیا بک آف ریکارڈ (2022) گولڈ میڈل جیتا۔ تلگو گانے ، نظمیں، شلوک پڑھنا، پہیلیاں کرنا، عالمی عجائبات کے نام بتانا، تلگو انگریزی نظمیں، انگریزی الفاظ میں حروف تہجی، کتابوں کے نام کہنا، مجاہدین آزادی کے ناموں کی شناخت، گمشدہ لیٹر کی شناخت، انسانی جسم کے 16 حصوں کے نام بتانا، اس طرح غیر معمولی یادداشت اور ذہانت کا مظاہرہ کرکے ریکارڈ بنایا ہے ۔ شریانوی کرشنا کی ویڈیوز انڈیا بک آف ریکارڈز کی ویب سائٹ پر اگست میں بھیجی گئی تھیں (جب بچی 23 ماہ کی تھی)۔ وہاں سے منتظمین نے فون کیا اور زوم ویڈیو کے ذریعہ بچی کے ٹیلنٹ کو جانچا۔ اس کے بعد بچی کا نام انڈیا بک آف ریکارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منتظمین نے اس کیلئے ایک گولڈ میڈل ڈاک کے ذریعہ بھیجا۔