ہنڈراس نے اسرائیل سے سفیر واپس بلالیا

   

ٹیگو سیگلپا/ہنڈراس : ہنڈراس کی حکومت نے غزہ پٹی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا رہا ہے۔ ملک کے اعلیٰ سفارت کار نے کل سوشل میڈیا پر یہ اعلان کیا۔وزیر خارجہ اینریک رینا نے ’’ ایکس‘‘ پر کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہری آبادی کو سنگین انسانی صورت حال کا سامنا ہے ۔صدر زیومارا کاسترو کی حکومت نے اسرائیل میں جمہوریہ ہنڈراس کے سفیر رابرٹو مارٹینز کو فوری طور پر ٹیگوسیگالپا میں مشاورت کیلئے بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بائیں بازو کے صدر کاسترو کی حکومت کا یہ فیصلہ ہفتے کے شروع میں خطے میں ہم خیال ساتھیوں کی طرف سے اسی طرح کے اقدامات کے بعد کیا گیا ہے۔ چلی کے گیبریل بورک اور کولمبیا کے گسٹاو پیٹرو نے بھی غزہ کے تنازعہ سے متعلق واقعات پر مشاورت کیلئے اسرائیل سے اپنے ممالک کے سفیروں کو واپس بلا لیا۔ بولیویا نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔