ہنگامی صورتحال سے نمٹنے ایودھیا اور لکھنؤ میں دو ہیلی کاپٹرس تیار

   

لکھنؤ8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ رام مندر مسئلہ پر سپریم کورٹ فیصلہ کے اعلان سے قبل کئے جانے والے انتظامات کے ایک حصہ کے طور پر لکھنؤ اور ایودھیا میں دو ہیلی کاپٹرس تیار رکھے گئے ہیں۔ آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو دیر گئے ایک ریاست کے اعلیٰ سیول اور پولیس عہدیداروں، ڈیویژنل کمشنروں اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں یہ ہیلی کاپٹرس استعمال کئے جائیں گے۔ سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر نے ہر ایک ضلع میں امن و قانون کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور معمول کے حالات کی برقراری کے لئے ضروری ہدایات دیئے ہیں۔ یوگی نے امن و قانون کی صورتحال کو بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کی وارننگ بھی دی ہے۔