ہوائی جہاز کے کرایوں میں مزید اضافے کا امکان

   

نئی دہلی: کورونا کے دور میں مسافر ہوائی کرایہ زیادہ ادا کر رہے تھے کہ یوکرین کے معاملے پر عالمی کشیدگی نے خام تیل کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دی ہیں۔اب اس بہانے طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں میں بھی 5.2 فیصد اضافہ کیا گیا۔ایئر لائن کے ماہرین کاکہنا ہے کہ اس سے ہوائی کرایہ مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے چہارشنبہ کو ایئر فیئر فیول کی قیمتوں میں 5.2 فیصد اضافہ ہواہے۔