ہوسٹن گھریلو تشدد فائرنگ میں چار افراد ہلاک

   

ہوسٹن : امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں گھریلو تشدد کے دوران فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ ایک شخص نے خود پر گولی مارنے سے قبل پولیس پر فائرنگ کی ۔ حکام نے کہا کہ یہ گھریلو تشدد کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ آفیسرس شہر کے شمال مشرقی علاقہ میں واقع ایک گھر پہنچے جہاں سے پولیس کو فون آیا تھا۔ فون کرنے والے نے کہا کہ گھر میں خاتون کو ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے اپنے کئی عہدیداروں کو مقام حادثہ پر روانہ کیا۔ ہیریس کاونٹی شریف ای ڈی گونزالیز نے کہا کہ پولیس گھر میں داخل ہوکر پرتشدد شخص سے بات چیت کرنے کی کوشش کررہی تھی لیکن اس شخص نے پولیس پر بھی گولیاں چلائی۔ بتایا جاتا ہیکہ 49 سالہ یہ شخص مہلوک خاتون کا بوائے فرینڈ تھا۔