ایکسائز انفورسمنٹ اور ایکسائز اسپیشل ٹاسک فورس کی دھول پیٹ میں کارروائی
حیدرآباد 14 مارچ (سیاست نیوز) شہر میں ہولی تہوار کے موقع پر گانجہ کی اشیاء کو ایکسائز پولیس نے ضبط کرلیا۔ ایکسائز انفورسمنٹ اور ایکسائز اسپیشل ٹاسک فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گانجہ سے تیار کردہ مختلف اشیاء کو ضبط کرلیا۔ گانجہ کلفی، گانجہ برفی، گانجہ آئسکریم اور گانجہ بالس کی بڑی مقدار کو ایکسائز پولیس نے ضبط کرلیا جو کہ سمجھا جاتا ہے کہ ہولی تہوار کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ ایکسائز انفورسمنٹ ٹیم نے اسپیشل ٹاسک فورس کے ساتھ کارروائی انجام دی اور دھول پیٹ مچھلی پورہ علاقہ میں ہولی کے دوران نشیلی اشیاء کے استعمال کی اطلاع حاصل ہوئی تھی۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے علاقہ میں دھاوا کیا اور خاطیوں کو گرفتار کرلیا۔ ایکسائز پولیس کی جانب سے کی گئی اس کارروائی میں 100 کلفی، 72 برفی سوئیٹ، سلور کوٹیڈ اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ان تمام کو گانجہ سے تیار کیا گیا اور تہوار میں رنگوں سے کھیل کے دوران اِن اشیاء کا استعمال کیا جارہا تھا۔ ایکسائز پولیس نے اس کارروائی میں ستیہ نارائنا سنگھ کو گرفتار کرلیا اور بتایا کہ کلفی، برفی سوئٹ، بالس اور مٹھائی کو گانجہ کے ذریعہ تیار کیا جارہا تھا۔ ایکسائز پولیس نے اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ع