ہوم گارڈ کے ورثاء کو مالی امداد

   

گمبھی راؤ پیٹ /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ناساز صحت کی وجہ انتقال کرجانے والے ہوم گارڈ محمد عمران کے افراد خاندان کو 1,74,671 روپئے مالیتی امدادی چیک کو ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڈے کے ہاتھوں عطا کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق راجنہ سرسلہ کے DCRB میں ہوم گارڈ کے طور پر خدمت انجام دینے والے ہوم گارڈ محمد عمران کو 26 جون 2019 کو انتقال ہوگیا تھا ۔ عمران کو بیوی کے علاوہ دو لڑکے ہیں جن کی کفالت کی ذمہ داری عمران پر تھی ۔ محکمہ پولیس سے وابستہ ہوم گارڈ نے ضلع ایس پی کی رہنمائی میں ایک دن کی تنخواہ جمع کرتے ہوئے اسے عمران کے افراد خاندان کے حوالہ کیا ۔ جبکہ ہوم گارڈ ویلفیر فنڈ سے بیس ہزار روپئے اور محکمہ پولیس کی جانب سے بھی 10 ہزار روپئے اس امداد میں شامل تھے ۔ محکمہ کے ملازمین کی جانب سے اس طرح کی انسانی ہمدردی کی ہر گوشے سے ستائش کی جارہی ہے ۔