ہوٹل لیوانہ سوٹس آتشزدگی،19افسران کیخلاف کارروائی

   

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں واقع لوٹل لیوانہ سوٹس آتشزدگی کی جانچ رپورٹ میں لاپرواہی کے خاطی پائے گئے محکمہ داخلہ اور دمکل ڈپارتمنٹ سمیت مختلف محکموں کے 19افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعلی کی دفتر کی جانب سے ہفتہ کی دیر رات جاری آرڈر میں جانچ رپورٹ کی بنیاد پر بے ضابطگی اور لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف یوگی نے سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ان میں ایسے سبکدوش افسران بھی شامل ہیں جنہوں نے ہوٹل کو مختلف سیکورٹی میعارات پر پورا اترنے کی منظوری دینے میں سنگین لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تھا۔یہ کارروائی لکھنؤ کے ڈویژنل کمشنر و پولیس کمشنر کی دو رکنی کمیٹی کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ہفتہ کو محکمہ داخلہ کو سونپی تھی۔ رپورٹ کی بنیاد پر داخلہ، توانائی، تقرری، ایل ڈی اے اور آبکاری ڈپارٹمنٹ کے افسران کی لاپرواہی سامنے آئی ہے ۔ خاطی پائے گئے سبھی افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی ہوگی۔