ہوٹل میں خواتین کے واش روم سے موبائیل فون برآمد

   

ویڈیو گرافی کرنے کی کوشش، جاروب کش گرفتار
حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( سیاست نیوز) خواتین کے ٹائیلٹ میں موبائیل فون کے ذریعہ ویڈیو گرافی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک جاروب کش کو جوبلی ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ روڈ نمبر 10 جوبلی ہلز میں واقع ون ڈرائیو اِن ہوٹل میں ایک خاتون واش روم گئی تھی جہاں پر ایک موبائیل فون برآمد ہوا اور اس فون کے ذریعہ وہاں پر آنے والی خواتین کی ویڈیو گرافی کی جارہی تھی۔ انسپکٹر جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن راج شیکھر ریڈی نے بتایا کہ ہوٹل ملازم بنرجی جس کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے ہے گزشتہ چھ ماہ سے ہوٹل میں جاروب کش کی حیثیت سے ملازمت کررہا ہے۔ اس نے خواتین کے ٹائیلٹ میں اپنا موبائیل فون نصب کرتے ہوئے ویڈیو گرافی کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354، 509 اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔B