ہڑتالوں کے سبب یورپی فلائٹس تعطلی اور تاخیر کا شکار

   

بروسلز: فضائی اور ایئرپورٹ عملے کی ہڑتالوں کے سبب بہت سے یورپی ایئرپورٹس سے ہفتے کے روز سینکڑوں پروازیں تعطلی یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایزی جیٹ اور رائن ایئر کے علاوہ پیرس کے راؤسی شارل ڈیگال ایئرپورٹ کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے اور کام کے بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے ہڑتالیں کر رہے ہیں۔ پیرس کے مرکزی ایئرپورٹ سے ہفتے کے روز ہر پانچ میں سے ایک فلائٹ معطل کر دی گئی۔ اسپین آنے اور جانے والی 15 فلائٹس معطل جبکہ 175 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ رائن ایئر کے کیبن کریو نے مزید 12 دنوں کے ہڑتال پروگرام کا اعلان کیا ہے۔