ہیرس چوتھے ٹسٹ میں اننگز کا آغاز کرسکتے ہیں

   

برسبین : ہندوستان کے خلاف چوتھے اور آخری ٹسٹ سے قبل آسٹریلیائی کوچ جسٹن لانگر نے کہا ہے کہ سڈنی ٹسٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے اوپنر ول پوکوسکی اگر چوتھے ٹسٹ سے قبل مکمل فٹ نہیں ہوتے ہیں تو پھر ان کے مقام پر مارکس ہیرس اننگز کا آغاز کرسکتے ہیں۔ ول جنہوں نے سڈنی ٹسٹ میں نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اس مقابلے کے دوران 22 سالہ کھلاڑی زخمی ہوئے ہیں۔ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے ول کے متعلق امید کی جارہی ہے کہ 15 جنوری کو شروع ہونے والے ٹسٹ سے قبل وہ مکمل صحتیاب ہوجائیں گے اور اگر عدم دستیابی پر ہیرس کو موقع مل سکتا ہے۔