ہیروموٹر، ماروتی سوزوکی، ایس بی آئی کو بھاری فائدے

   

’’نسلے، کولگیٹ پالمولیو، ریلائنس، آئی سی آئی سی آئی، ایچ ڈی ایف سی کو اہم راحتیں
نئی دہلی ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی معیشت میں لگاتار پانچ سہ ماہیوں سے پیدا شدہ سست روی سے نمٹنے کیلئے وزیرفینانس نرملاسیتارامن کی طرف سے آج کئے گئے کارپوریٹ ٹیکس کٹوتی کے اعلان کے بعد اس کے فوری اثرات دیکھے گئے۔
٭ ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں 5.32 فیصد کا اچھال دیکھا گیا۔
٭ سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 170 روپئے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
٭ امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپئے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔
٭ 50 فیصد اوسط اشاریہ کے اعتبار سے ایچر موٹرس، ہیرو موٹر کار پوریشن، انڈس انڈ بینک، بجاج فینانس، ماروتی سوزوکی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا جنہیں 10.11 فیصد اور 13.38 فیصد کے درمیانی دو ہندسوں میں راحت حاصل ہوگی۔
٭ اسٹاک بازار میں موٹر سیکلس، بڑی گاڑیوں اور کل پرزے بنانے والی کمپنیوں کے حصص کاروبار میں 9.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
٭ ایچ ڈی ایف سی بینک، ریلائنس انڈسٹریز، آئی سی آئی سی بینک اور کوٹیک بینک کے حصص کاروبار میں بھاری اضافہ کرنے والے اہم ادارے رہے۔
٭ تمام 15 اسٹاکس اپنے اشاریہ پر 4.50 فیصد اور 19.35 زائد کاروبار کے ساتھ
اختتام پذیر ہوئے۔
٭ آئی ٹی سی، نسلے، کولگیٹ، پالمولیو، کمپنیوں سے زیادہ منافع بخش ثابت ہوئیں اور آٹو موبائیل بنانے والی کمپنیوں کے علاوہ فائدہ میں چلنے والی عوامی شعبہ کی ایسی کمپنیوں کو بھی بھاری راحت ملی ہے جو بھاری ٹیکس ادا کیا کرتی ہیں۔
٭ نرملا سیتارامن کے اعلانات میں بیرونی سرمایہ کاروں پر بھاری ٹیکس میں کٹوتی سے لیکر بینکوں کے انضمام میں بڑے پیمانے پر سہولتیں بھی شامل ہیں جن کا مقصد نہ صرف سرمایہ کاری بلکہ صنعتی پیداوار اور اس کی کھپت کو فروغ دینا ہے۔