ہیلتھ کیمپوں سے دو کروڑ عوام مستفید

   

نئی دہلی: وکاس بھارت سنکلپ یاترا کے دوران منعقد کئے گئے ہیلتھ کیمپوں سے دو کروڑ سے زیادہ لوگوں نے استفادہ کیا ہے جس سے عام لوگوں کو صحت کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں کہا کہ ملک بھر میں جاری وکاس بھارت سنکلپ یاترا کے تحت 1 لاکھ 8 ہزار 500 گرام پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اداروں میں کل 2 لاکھ 10 لاکھ 24 ہزار 874 لوگوں نے صحت سہولیات کا فائدہ اٹھایا ہے ۔