ہیمامالینی نے امیتابھ بچن کو داد صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

,

   

نئی دہلی: بالی ووڈمیگااسٹار امیتابھ بچن کو باوقار ایوارڈ ”دادا صاحب پھالکے“ ایوارڈ ملنے پر بالی ووڈ ڈریم گرل و رکن پارلیمنٹ ہیمامالینی نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ مالینی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ امیتابھ جی کو داداصاحب پھالکے ایوارڈ ملنے انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ امیت جی آپ کوبہت مبارک۔“ واضح رہے کہ مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ امیتابھ بچن کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا گیاہے۔

ہیمامالینی اور امیتابھ بچن نے ایک ساتھ کئی فلمیں کیں۔ ان میں ستہ پہ ستہ، اور باغبان بہت مشہور ہیں۔ہیما مالینی کے علاوہ کئی بالی ووڈ اسٹارس نے امیتابھ بچن کو مبارکباد دی ہیں ان میں ان کے فرزند ابھیشک بچن، جنوبی ہند کے سوپر اسٹار رجنی کانت‘ بزرگ سنگر لتا منگیشکر اور ان کی بہن آشا بھوسلے،انیل کمار، کرن جوہر، رتیش دیشمکھ، وویک اوبرائے، ارجن کپور، ایوشمان کھرانہ، ہما قریشی اور کارتک آرین شامل ہیں۔