ہیمنت سورین سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

   

رانچی : جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین آج یہاں ای ڈی کے دفتر پہنچے اور ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔جھارکھنڈ میں ایک ہزارکروڑ سے زیادہ کے غیر قانونی کانکنی گھوٹالے میں چیف منسٹر سورین سے ای ڈی پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔سورین نے تمام الزامات کی تردید کی ہے ۔ اور ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ سورین نے پہلا سمن کے بعد ای ڈی سے3 ہفتے کا وقت مانگا تھا۔
لیکن ای ڈی نے 3 ہفتے کا وقت دینے سے انکار کر دیا اور ای ڈی نے دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو 17 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔