ہیولز کی جانب سے میک ان انڈیا ویژن کو مضبوط کرنے کا فیصلہ

   

جے پور۔ ہیولز انڈیا لمیٹڈجوکہ ہندوستان میں سرکردہ فاسٹ موونگ الیکٹریکل گڈز (ایف ایم ای جی )کمپنی نے آج اپنی صنعت کی پہلی انڈسٹری 4.0 کی نمائش کرتے ہوئے اپنی میک ان انڈیا حکمت عملی کو تقویت دینے کے اپنے وژن کا اعلان کیا۔کمپنی کی جانب سے راجستھان کے مقام گہلوٹ میں مینوفیکچرنگ پلانٹ شروع کیا ہے۔ اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مزید متنوع بناتے ہوئے، کمپنی نے اب واشنگ مشین کی پیداوار بھی گہلوٹ میں اسی جگہ پرکی ہے جہاں اے سی پلانٹ واقع ہے۔ نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب امیتابھ کانت نے آج واشنگ مشین پلانٹ کا افتتاح کیا۔ گہلوٹ میں 50 ایکڑ پر پھیلے ہوئے، گرین فیلڈ ڈبلیو ایم یونٹ سالانہ 3 لاکھ یونٹس کی ہدفی پیداوار کے ساتھ واشنگ مشن پیداواری صلاحیت کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا۔ہیولز نامور برانڈز کے مالک ہیں۔ 39 برانچ آفسز اور 5500 سے زیادہ پیشہ ور افراد کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہیولز نے پچھلے کچھ سالوں میں تیزی سے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہندوستان میں اس کے 13 جدید ترین مینوفیکچرنگ یونٹس جو ہریدوار، بڈھی، صاحب آباد، فرید آباد، الور، گلواٹ اور نیمرانا میں واقع ہیں، عالمی سطح پر مشہور مصنوعات تیار کر رہے ہیں، جو برقی صنعت میں عمدگی اور درستگی کے مترادف ہیں۔