بنگلور۔اڈیو ٹیپ معاملے میں کرناٹک کے سابق چیف منسٹر اور بی جے پی لیڈر بی ایس یدیوراپا ‘ پریتم گوڑا‘ شیوا نا گوڑا اور مارکر کو ضمانت قبل از گرفتاری مل گئی ہے۔
جے ڈی ایس رکن اسمبلی کے بیٹے شرن گوڑ سے کی گھی مبینہ بات چیت کے معاملے میں کانگریس کارکنوں نے ائی پی سی کی دفعہ 506کے تحت معاملہ در ج کرایاتھا۔ لیکن اب اس معاملے میں چاروں کو ضمانت مل گئی ہے۔
غور طلب بات یہ ہے کہ چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے ایوان اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے پہلے ایک ہنگامئی پریس کانفرنس کے ذریعہ بی جے پی کے ریاستی صدربی ایس یدیوراپا اور جے ڈی ایس رکن اسمبلی ناگن گوڑا کے بیٹے شران گوڑا کے درمیان ہوئی بات چیت پر مشتمل اڈیو ٹیپ کو میڈیا کے سامنے پیش کیاتھا۔
اس کے کچھ دن بعد کمارا سوامی نے اڈیو ٹیپ کا دوسرا حصہ بھی جاری کیاتھا جس میں اراکین اسمبلی کو توڑنے کو لے کر بات چیت سامنے ائی تھی
۔ٹیپ میں بی جے پی رکن اسمبلی شوانگ گوڑا کے مبینہ طور پر شران گوڑ کے بارے میں کہتے ہوئے سنا گیا کہ انہیں بیس کروڑ روپئے اور اس کے علاوہ 2.5کروڑ روپئے ادا کئے جائیں گے‘ اگر وہ دیگر برسراقتدار پارٹی کے باغی اراکین اسمبلی کے ساتھ ممبئی چلتے جانے ہیں‘ اور اس کے لئے انہیں اپنے والد کو بھی راضی کرنا ہوگا۔
مذکورہ 80منٹ کے ٹیپ میں قدیم میسور علاقے کے سابق بی جے پی رکن اسمبلی پریتم گوڑا کی آواز ہے۔
یدیوراپا کو اسپیکر رمیش کمار کے بارے میں بولتے ہوئے بھی سنا جاتا ہے اور وہ باغی اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے کس طرح قبول کریں گے اس کے متعلق بھی ہوئی بات چیت اس ٹیپ میں موجود ہے۔