یروشلم میں جاری تشدد کی لہر افسوسناک : اقوام متحدہ

   

یروشلم :فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ مندوب ٹور وینس لینڈ نے کہا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملہ کے دوران 9 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد تشدد کے جاری سلسلے پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ٹور وینس لینڈ نے اسرائیلی حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ سے وہ شدید پریشان اور غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سال کے آغاز سے ہم مسلسل تشدد اور دیگر منفی رجحانات کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو 2022 کی خصوصیت رکھتے ہیں۔ جانی نقصان کو روکنے کے لیے کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے اسرائیلی حکام دونوں پر زور دیا کہ وہ امن بحال کریں اور مزید تشدد سے گریز کریں۔اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر او سی ایچ اے نے فلسطینی سرزمین پر کام کرنے والے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر وہاں کے تقریبا 1.6 ملین کمزور لوگوں کی مدد کے لیے 502 ملین ڈالر کی اپیل بھی شروع کی۔