یلاریڈی رکن اسمبلی کی پدیاترا محض تماشہ

   


یلاریڈی میں کانگریس قائدین کا صحافیوں سے خطاب
یلاریڈی ۔ رکن اسمبلی مسٹر سریندر تین دنوں سے کررہے پیدل دورہ پر کانگریس قائدین محض تماشہ بتایا ۔ یلاریڈی مستقر پر کانگریس پارٹی آفس میں اخباری نمائندوں کے ساتھ پریس نوٹ کا انعقاد کرنے حلقہ انچارج مسٹر سبھاش ریڈی نے رکن اسمبلی کی پدیاترا کو ناکامیوں کو چھپانے کا بہانہ بتایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دو سال سے رکن اسمبلی نے حلقہ میں کچھ ترقی کے کام نہ کرسکے ، کئی کام ابھی تک ٹھپ پڑے ہیں تو پھر پدیاترا کر کے عوام کے مسائل کیا حل کریں گے ۔ ترقی کے کام مکمل کرنے کے بجائے عوامی مسائل دریافت کرنے نکلنا صرف تماشہ ہے ۔ حلقہ کے اہم مسائل پوچارم پراجکٹ کی اونچائی میں اضافہ ، آر ٹی سی بس ڈپو کا قیام ، ڈبل بیڈ روم کا آغاز اور کئی کام ایسے ہیں جس کو شائد رکن اسمبلی بھول چکے ہیں ۔ کانگریس قائدین نے رکن اسمبلی پر مختلف ناکامیوں کے الزام لگائے ۔ اس موقع پر سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین ، نائب صدر منڈل پریشد نرسملو ، قائدین میں جناردھن ریڈی ، بالراج گوڑ ، سرینواس ریڈی ، گووند راملو ، نارا گوڑ ، محمد یونس ، مقصود ، قدیر ، سریش ، بھاسکر ، سائی ریڈی ، مہیش ، شریف اور دوسرے موجود تھے ۔