یلاریڈی ماڈل ڈگری کالج کا کمشنریٹ ٹیم نے کیا معائنہ

   

اندرون ہفتہ جدید عمارت میں منتقلی کی تیاریاں
یلاریڈی۔/17 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے بالاجی نگر تانڈا شیوار پر جدید طور پر تعمیرات کیا گیا ماڈل ڈگری کالج جو ایک عرصہ سے مکمل ہونے کے بعد بھی آغاز کیلئے پرشکوہ کھڑا ہے۔ آخرکار متعلقہ عہدیداروں کو اس جدید کروڑوں روپئے کی لاگت سے تیار کردہ عمارت کا خیال آہی گیا۔ اور کمشنریٹ عہدیداروں کی ٹیم نے کالج کا دورہ کرتے ہوئے عمارت کا معائنہ کیا۔ ہفتہ بھر کے اندر یلاریڈی مستقر کے گورنمنٹ جونیر کالج عمارت میں چلائے جارہے ماڈل ڈگری کالج کو مستقل عمارت میں منتقل کرکے جماعتوں کا آغاز کرنے گورنمنٹ ڈگری کالج انچارج پرنسپال مسٹر پراوین کمار کو احکامات دیئے گئے۔ عہدیداروں کی ٹییم میں مسٹر بالا بھاسکرم AGO، شریمتی نیراجا اے او اور روسا آفیسر کے متعلقہ گتہ دار سے جائزہ حاصل کرکے پرنسپال کے حوالے کردیا گیا۔ کالج کو سربراہ کیا گیا فرنیچر جماعتوں میں جمانے اور ضروری تمام کام کروانے کا مشورہ دیا۔ کالج کے اندر سی سی کیمرے نصب کرنے اور کالج کو مختص کی گئی 25 ایکڑ اراضی کو محفوظ رکھنے کیلئے تاروں سے حصار بندی کرنے کو کہا۔ کالج عمارت کے ساتھ ساتھ لڑکوں کے رہائشی ہاسٹل، لڑکیوں کے رہائشی ہاسٹل عمارتوں کو بھی قبضہ میں لینے کا مشورہ دیا۔ آنے والے تعلیمی سال سے دونوں رہائشی ہاسٹلوں میں داخلوں کا آغاز کرنے کی ہدایت دی۔ گزشتہ دو سال سے 12 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کی گئی کالج عمارت اب طلباء کیلئے کارآمد ہونے جارہی ہے۔