ہزار دنوں کی کانگریس کی حکمرانی ناکام
یلاریڈی ۔ 2ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی سابق رکن اسمبلی سریندر نے آج اپنے قائدین کیساتھ ملکر تحصیل آفس کے روبرو 1000 دنوں کی کانگریس حکمرانی کو ناکام حکمرانی بتاتے احتجاجی دھرنا منظم کیا اور ریاستی حکومت سے چھ گیارنٹیوں پر عمل آوری کرنے کا ڈیمانڈ کیا۔ جھوٹے وعدوں کے ساتھ اقتدار حاصل کرنے کا الزام لگایا۔ اور وظائف میں اضافہ، ایک تولہ سونا، خواتین کو ڈھائی ہزار روپئے وظیفہ اور دیگر کئی وعدوں پر عمل نہ کرتے ہوئے اقتدار کے ہزار دن کی خوشیاں منانے پر مذمت کی۔ اس موقع پر جلندھر ریڈی، ستیش کمار، نرسملو، اروندگوڑ، برکت اللہ خان اور سینکڑوں ارکان موجود تھے۔