یلاریڈی میں رضاکارانہ بند طول پکڑتا ہوا

   

دیگر منڈلوں میں بھی لاک ڈاؤن کو ترجیح
یلاریڈی۔ کورونا کے آغاز کے ماہ میں لاک ڈاون سے برہم تاجر اور عوام اب کورونا کے پھییلاؤ کو دیکھتے ہوئے رضاکارانہ طور پر لاک ڈاون کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یلاریڈی منڈل میں مختلف یونین والوں نے مختلف تجارتی ادارے 31 جولائی تک بند رکھے جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کو دیکھ کر مقامی مشین مارکٹ والوں نے بھی مشین فروختگی بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح متفرق تجارتی ادارے رضاکارانہ طور پر بند کرنے سے مکمل لاک ڈاؤن کا دوبارہ منظر دیکھنے میں آرہا ہے ۔ تب پولیس نے محنت کرکے عوام کو گھروں پر رہنے کو کہا اور گشت کرتے ہوئے سڑکوں سے بھگایا تھا۔ لیکن اب حالات برعکس ہوچکے ہیں تاجر خود دوکانات بند کرنے کو غنیمت سمجھ رہے ہیں۔ کورونا کے غیر معمولی پھیلاؤ دیکھ کر عوام و تاجر خطرہ محسوس کرتے ہوئے احتیاط کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ منڈل لنگم پیٹ بھی یکم اگسٹ تک مکمل لاک ڈاؤن رکھا گیا ہے اور کلینک دواخانہ میں بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ مختلف مقامی سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں نے کورونا کے بڑھتے خطرہ کو دیکھ کر تمام مارکٹ کو بند کرنے کے فیصلہ کو درست قراردیا ہے اور تمام نے مل کر متفقہ طور پر لاک ڈاؤن کرنے وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تاجر حضرات عوام کو بھی ان حفاظتی فیصلوں کا تعاون کرکے ساتھ دینے کو کہا تاکہ تمام منڈل کورونا سے پاک ہوجائیں تو پھر عام زندگی بحال ہوسکے۔