یلاریڈی میں مسلم محلہ جھیل میں تبدیل

   

میونسپل عہدیداروں کی عدم دلچسپی سے عوام کو شدید دشواریاں

یلاریڈی ۔ مستقر کا گنجان آبادی والا مسلم محلہ انعامدار جو بارش کے بعد جھیل سا منظر پیش کر رہا ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ میونسپل ذمہ دار ان حالات میں عوام کو پیش آنے والی دشواریوں کو معلوم کرنا تک ضروری نہیں سمجھتے ۔ جبکہ ان کے پاس سوشیل میڈیا کے ذریعہ آج کل ایسی مشکلات تصاویروں میں پہونچ جایا کرتے ہیں۔ پھر بعد میں عوامی نمائندے رخ کرتے ہیں ۔ اور نہ کوئی سرکاری ذمہ داران دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ انعامدار محلہ کی ان تنگ گلیوں میں جبکہ گذرنا محال ہے اور اس پر نالیوں کے صاف نہ رہنے سے بارش کے پانی کو نکلنے کا موقع نہیں جس سے تمام گلیاں بارش کے پانی سے پھر سے جھیل نما لگ رہی ہیں ۔ جس سے عوام اور خاص کر معصوم بچوں کو گھر سے نکلنا خطرہ سے خالی نہیں ہے ۔ صفائی کے معاملے میں قدیم بستیاں ہمیشہ نظر انداز ہوتی آرہی ہیں ۔ سینئیر تلنگانہ کے نعرے کو صرف کاغذ کی زینت بناکر حکومت کو خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس کیلئے ہر علاقہ پر خصوصی و غیر معمولی دلچسپی کے ساتھ مسائل کو حل کرنے عملی جامہ پہنانا ہوگا تب کہیں جاکر سنہرہ تلنگانہ کا مقصد پورا ہوگا ۔ انعامدار محلہ کی عوام باوثوق کے بعد علاقہ کی حالت سے نجات دلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔