یلاریڈی میں پانچ لاکھ 48 ہزار روپئے ضبط

   

یلاریڈی /18 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسمبلی انتخابات کے پیش نظر نافذ کئے گئے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت پولیس کی جانب سے کی جارہی گاڑیوں کی تنقیح کے دوران پولیس نے پانچ لاکھ 48 ہزار 200 روپئے ضبط کرلئے ۔ سرکل انسپکٹر سرینواس نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کی تنقیح کے دوران نقد رقم لے جارہے تین افراد کی گاڑیوں کی تلاشی کرنے پر ان کے ہاں سے یہ نقد رقم برآمد کی گئی ۔ نقد رقم سے متعلق درست ثبوت نہ بتائے جانے پر نقد رقم کو الیکشن کمیشن کمیٹی ارکان کو بھیج دی گئی ۔ الیکشن کوڈ نافذ رہنے کی وجہ سے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر و عملہ موجود تھا ۔
یلاریڈی میں سڑک حادثہ
دو افراد زخمی
یلاریڈی /18 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی کے ملیاپلی گیٹ کے پاس دو بائیک گاڑیوں کے درمیان پیش آئے حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق میدک ضلع کے پاپناپیٹ سے تعلق رکھنے والا سائی کمار میدک سے یلاریڈی کو آرہا تھا کہ اسی وقت منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گول لنگال سے تعلق رکھنے والا رام کرشنا اپنی ماں ساوتری کے ساتھ مل کر یلاریڈی سے اپنے موضع کو واپس جارہا تھا کہ ملیا پلی علاقہ شیوار پر دونوں بائیک گاڑیوں میں ٹکر ہونے سے سائی کمار ساوتری دونوں زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔