یلاریڈی ڈیویژن کے منڈلوں میں کامیاب طریقہ سے ٹیکہ اندازی

   

یلاریڈی ۔ یلاریڈی ڈیویژن کے مختلف منڈلوں کے کورونا ویکسن مراکز پر پرامن و کامیاب طریقہ سے ٹیکہ اندازی جاری ہے ۔ ڈیویژن کے ناگی ریڈی پیٹ لنگم پیٹ ، یلاریڈی تاڑوائی ۔ سداشیونگر ، گندھاری ، راجم پیٹ ، ماچاریڈی رام ریڈی منڈلوں میں کورونا ویکسن کی ٹیکہ اندازی PHC میں یلاریڈی منڈل پریشد صدر شریمتی مادھوی کے ہاتھوں ویکسن کا افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ ناگی ریڈی پیٹ میں 71 افراد کو لنگم پیٹ میں 68 افراد کو ماچاریڈی میں 61 متمال میں 76 سداشیونگر میں 44 گندھاری میں 28 افراد کو طبی عہدیدادروں نے ٹیکہ لگایا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر وینکٹ سوامی ہیلت سوپروائزر محمد کریم اللہ زیڈ پی ٹی سی اوشاگوڑ ، قائد بالراج گور اور طبی عملہ موجود تھا ۔

بھینسہ ڈیویژن کیلئے فنڈس فراہمی
کا مطالبہ
بھینسہ ۔رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے ریاستی وزیرمحکمہ آر اینڈ بی ویمولا پرشانت ریڈی سے بھینسہ ڈیویزن میں مختلف سڑکوں وشاہراہوں کی ترقی کے لئے فنڈس فراہم کرنے کیلئے نمائندگی کی حیدرآباد میں انکے دفتر پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے مختلف سڑکوں وشاہراہوں جنمیں ارلی برج ، وانل پاڈ ، بھینسہ سے بڑی پارڈی اور کرگل بی سے دھرم آباد سڑک بالخصوص کنٹالہ منڈل کی ترقی کے لئے فنڈز کو فوری طور پر منظوری کیلئے نمائندگی کی جس پر وزیر موصوف نے رکن اسمبلی جی وٹھل یڈی کی نمائندگی پر مثبت جواب دیتے ہوئے بھینسہ ڈیویزن میں سڑکوں وشاہراہوں کی ترقی کیلئے فنڈس کی اجرائی کا تیقن دیا جس پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے اظہار تشکر کیا۔