یلاریڈی۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانگی دواخانوں کو رجوع ہونے والے تمام مریضوں کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے اور ہر دواخانہ میں چارجس کا بورڈ نصب کرنے کی مختلف دواخانوں کے ذمہ داران کو ڈپٹی DMHO شریمتی شوبھا رائی نے تاکید کی۔ انہوں نے مستقر کے مختلف خانگی دواخانوں کا اچانک دورہ کرکے تنقیح کی۔ طبی خدمات کے بارے میں دریافت کیا اور مریضوں سے بات چیت کرکے سہولتوں سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ دواخانوں کو ہر روز صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت دی۔ مریضوں کو مشکلات کے پیش نہ آنے کے ضروری تمام اقدامات کرنے کے احکامات دیئے۔ قواعد پر عدم عمل آوری پر دواخانہ کی شناخت منسوخ کرنے کا انتباہ دیا اور کارروائی کرنے کی بات کیلئے خانگی دواخانوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کے اسنادات کا معائنہ کیا۔ دواخانوں میں طبی سہولتوں کے بغیر خدمات سے متعلق نہ رکھنے والوں کے خلاف شکایت موصول ہونے پر ان کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ مجموعی طور پر ضلع ڈپٹی DMHO جسے تمام خانگی دواخانوں کو تاکید کی کہ طبی خدمات سے متعلق عوام کو دشواری نہ ہو، اس بات کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر HEO سری رامیشور موجود تھے۔